منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے
اغراض و مقاصد
(۱) ائمہ و خطباء کی ساکھ کو متاثر کرنے والے عوامل کا سدِّ باب
(۲) ائمہ و خطباء کے ذریعہ عوام میں مقامی سطح پر امن و سلامتی،قومی یکجہتی، ملک سے وفاداری اور ملک کی مضبوطی کا شعور بیدار کرنا۔
(۳) ائمہ و خطباء کو ملک کے بدلتے حالات اور مسائل سے متعلق معلومات کے ساتھ ساتھ ان حالات و مسائل کے حل کے سلسلہ میں مکمل رہبری کرنا۔
(۴) ملک کے موجودہ حالات کے لحاظ سے ائمہ و خطباء کو تجربہ کار اور ماہر علماء کے ذریعہ عام فہم مواد فراہم کرنا تاکہ جمعہ کے موقع پر وہ اپنے خطابات کے ذریعہ مسلمانوں میں شعور بیدارکرسکیں۔
(۵) ائمہ و خطباء کو ان کے مقام و مرتبہ کے ساتھ ان کی قائدانہ حیثیت کے مطابق ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا۔
(۶) ائمہ و خطباء کے منصب اور ان کے مقام ومرتبہ کا عوام الناس میں احساس و شعور پیدا کرنا۔
(۷) ہندوستان کے حالات کے پس منظر میں ائمہ و خطباء کے ذریعہ مسلمانوں کے ایمان، جان اور مال کے تحفظ کی فکریں پیدا کرنا۔
(۸) مقامی عوام کو اپنے ائمہ سے مربوط رکھنے اور اپنے دینی و دنیوی مسائل میں ائمہ و خطباء سے ربط و تعلق رکھنے کی ترغیب دینا۔
(۹) ائمہ و خطباء کے ذریعہ مسلمانوں کو اس بات کی ترغیب دینا کہ وہ اپنے اسلامی تشخص اور اسلامی ہدایات کے ساتھ اس ملک میں زندگی بسر کریں۔
(۰۱) ائمہ کرام و خطباء عظام کوسماجی احوال سے باخبررہنے اور ان حالات میں سماجی خدمات انجام دینے کی رغبت دلانا۔
(۱۱) نو فارغ علماء میں امامت و خطابت کے فرائض کی انجام دہی کے سلسلہ میں تربیت دینا۔
(۲۱) منبر و محراب کے اس پُر وقار اسٹیج سے بوقت جمعہ عوام تک بیک وقت ضروری اور بنیادی پیغام دینا۔
(۳۱) مسلک و مکتبِ فکر سے بالا تر ہوکر ملی مسائل میں ائمہ و خطباء میں اتفاق و اتحاد پیدا کرنا۔
(۴۱) ائمہ و خطباء کے معاشی استحکام کی تدبیروں پر غور اور ان پر عمل آوری کی کوشش کرنا۔